درعیہ سیزن 26/25 کے تحت منایا جانے والا داستان گوئی فیسٹیول ’میراث اور دانش کی تلاش‘ البجیری ڈسٹرکٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ یہ فیسٹیول سعودی عرب کی ثقافتی اور ادبی روایت کو جدید بیانیے سے جوڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 40 سے زیادہ ورکشاپس، پینل ڈسکشنز اور 20 مذاکرے ہوئے جن میں مقامی و عالمی مصنفین، داستان گو اور ادبی ماہرین نے حصہ لیا۔ فیسٹیول نے شرکت کرنے والوں کو کہانی گوئی، ادبی تنقید اور تخلیقی اظہار کے نئے تجربات سے روشناس کرایا اور درعیہ کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔

