سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور ریاض سیزن کی زیر سرپرستی حضرت خالد بن ولید کی زندگی پر مبنی تاریخی فلم کی تیاری جاری ہے۔ فلم کی عکس بندی سٹوڈیو الحصن اور سٹوڈیو القدیہ میں کی جا رہی ہے، جہاں سیٹس، دور کا لباس اور جنگی آلات تیار کیے جا رہے ہیں۔
چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سٹوڈیوز کا دورہ کیا اور فلم ٹیم، جس میں عالمی پروڈیوسرز ایلک سکاروف اور رچرڈ شارکی بھی شامل ہیں، سے ملاقات کی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ سعودی ماہرین عالمی ٹیم کے ساتھ مل کر فلم کی تیاری میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

