کراچی میں 3 سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شوبز شخصیات نے حکومتی غفلت پر شدید تنقید کی ہے۔ فوری کوششوں کے باوجود 14 گھنٹے بعد بچے کی لاش نکالی گئی۔
اداکارہ مشی خان نے بدانتظامی اور کرپشن کو حادثے کی اصل وجہ قرار دیا، جبکہ فاطمہ آفندی نے سوال اٹھایا کہ ای چالان کی آمدنی سے مین ہول کور کیوں نہیں لگائے گئے۔ احسن خان، امر خان، ریما خان اور نمرہ خان سمیت دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
فنکاروں کا کہنا ہے کہ شہر کی مسلسل انتظامی ناکامی اور بدانتظامی معصوم جانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

