شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں وہ صرف ایک رن بنا کر محمد جواداللّٰہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ان کا ردِعمل کیمروں میں قید ہوکر فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مداحوں کی جانب سے اس حرکت پر مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ نے اسے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کی مسلسل ناکامی کو وجہ بتایا۔
محمد حارث گزشتہ آٹھ اننگز میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ یکم جون 2025 کو انہوں نے لاہور میں بنگلادیش کے خلاف 46 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب کو متاثر کیا تھا۔

