ہدایات کے مطابق شائقین کو صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا اشارے کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر ہی رہیں اور دوسرے اسٹینڈز میں جانے یا مخالف ٹیم کے سپورٹرز کے قریب جا کر نعرے لگانے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔
حکام نے زور دیا ہے کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی نہ کی جائے، اماراتی قوانین کا احترام کیا جائے اور کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھا جائے۔

