ریسکیو حکام کے مطابق تھرمل امیجنگ ڈرونز کے ذریعے جھنگ کے سیمی پل اور سرگودھا روڈ پر سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد اور لائیو اسٹاک کی نشاندہی کی گئی۔ ڈرون کیمروں نے پانچ افراد اور مویشیوں کو ٹریس کیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
مزید برآں، چشتیاں اور بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے متاثرہ علاقوں میں بھی ڈرونز کے ذریعے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے سیلاب متاثرین کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں تیزی اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔

