نیوزی لینڈ کے بلےباز راچن رویندرا فیلڈنگ کے دوران ہورڈنگ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے اور چہرے پر ٹانکے آنے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ان کی جگہ آل راؤنڈر جمی نیشم کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔

