دبئی میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کی نیلامی ہوگی جس میں دنیا کے 300 سے زائد کرکٹرز شامل ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے فخر زمان، صائم ایوب، محمد نواز، نسیم شاہ اور فہیم اشرف بھی توجہ کا مرکز ہیں۔
کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سب سے بڑی کیٹیگری 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ہے جس میں بھارت کے روی چندرن ایشون شامل ہیں۔ فخر زمان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی 80 ہزار ڈالر والے درجے میں موجود ہیں جبکہ شکیب الحسن 40 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں نمایاں ہیں۔
ہر ٹیم 19 سے 21 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جن میں فل ممبر ممالک کے ساتھ ساتھ یو اے ای، کویت، سعودی عرب اور دیگر ایسوسی ایٹ ملکوں کے کرکٹرز کو بھی موقع دیا جائے گا۔
