قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کے کئی نکات پر وضاحت اور مزید گفت و شنید ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا سمیت دیگر نکات پر تفصیلی بات چیت کی جائے، کیونکہ منصوبہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ سے متعلق معاملات امریکا کے ساتھ زیرِ بحث آئیں گے، ان کا اسرائیل سے تعلق نہیں۔ ان کے مطابق حماس نے بھی منصوبے کا جائزہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ ثالثی اجلاس میں مصر اور ترکیہ بھی شریک ہوں گے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کی معافی کو انہوں نے فلسطینیوں کا بنیادی حق قرار دیا۔
