سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے رواں سال 31 دسمبر سے پہلے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔
