ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور میں کاروباری اوقات سے متعلق نیا فیصلہ متوقع

لاہور میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے نئے اوقاتِ کار سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آ سکا، تاہم آج نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کاروباری مراکز کو رات 9 بجے جبکہ ریسٹورنٹس کو 11 بجے تک کھلا رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر مشاورت جاری ہے۔

ادھر لاہور چیمبر نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قبل از وقت کاروبار بند نہ کریں، جبکہ اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ نافذ ہو چکا ہے۔