معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی مقبولیت کے باعث بھارت نیٹ فلکس پر ہمارے کانٹینٹ کی رسائی محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فرحان نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ پاکستانی ڈرامے اعلیٰ معیار کے ہیں اور بھارت میں بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے دہلی ایئرپورٹ پر اپنے مشاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے غور سے دیکھ رہے تھے، چاہے آواز بند ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی کانٹینٹ کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اپنے کنٹرول میں لینا ضروری ہے تاکہ کسی بھی سیاسی رکاوٹ کے باوجود بہترین کام دنیا بھر تک پہنچ سکے۔

