پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ کافی مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک ریئلٹی شو کی ہے جس میں اداکارہ مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ رمشا خان نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں۔ دبئی میں مقیم ماہر امراض جلد ڈاکٹر سمن ذیشان کے مطابق، اداکارہ کے ہونٹ اب پہلے سے زیادہ اُبھرے اور گال کی ہڈیاں بھی واضح نظر آتی ہیں، اور یہ تبدیلیاں معمولی کاسمیٹک پروسیجرز کے ذریعے ممکن ہیں۔

