آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کیس کے باعث نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم کے اعزاز سے محروم ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق این ایس ڈبلیو کرکٹ کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد ان کی رکنیت ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کے مقدمے میں سات مختلف الزامات پر سزا سنائی گئی تھی۔ وہ 2015 میں ہال آف فیم میں شامل ہوئے تھے اور 2016 میں انہیں تاحیات ممبرشپ دی گئی تھی۔

