انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے تین مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور پولیس وین جلانے، جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمے میں مجموعی طور پر 195 افراد کو سزائیں اور 88 کو بری کیا گیا۔ شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب اور شیخ راشد شفیق کو 10،10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ زین قریشی، فواد چوہدری اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔
