پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کے کیس میں الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی انتخابات کرانے سے روک دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو سنے بغیر نااہل قرار دیا گیا اور اسپیکر نے بھی بغیر نوٹس ریفرنس بھیجا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ ہونے تک ضمنی الیکشن نہ کرایا جائے اور الیکشن کمیشن و اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

