پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جہاں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔
افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 29 اگست کو ہوگا، جبکہ فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے دوران مجموعی طور پر 7 میچز ہوں گے۔

