اقوام متحدہ نے وضاحت کی ہے کہ غزہ میں پابندیاں نرم ہونے کے باوجود امداد کی مؤثر ترسیل ممکن نہیں ہو پا رہی۔ امدادی کورڈینیٹر اولگا چیریوکو کے مطابق جیسے ہی امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، بھوک سے نڈھال افراد نے غیر یقینی صورتحال میں انہیں خالی کر دیا تاکہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے کچھ لے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ امداد کی منصفانہ تقسیم صرف اسی صورت ممکن ہے جب یہ عمل مسلسل اور بڑے پیمانے پر ہو۔ اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ اسرائیل نے کئی ماہ تک خوراک کی مکمل ترسیل بند رکھی، اور اب بھی صرف 70 ٹرک روزانہ کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ اصل ضرورت 500 سے 600 ٹرک روزانہ کی ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث امداد جنوبی غزہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
