لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے 14 جولائی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔
عدالت نے کیس میں اہم قانونی نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے، ان پر جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہلی عائد کی گئی تھی۔
