سعودی عرب، ہالینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ انرجی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
کانفرنس میں انرجی کے متعلق اہم معاملات پر غور ہوگا نیز اس کے ضمن میں نمائش بھی ہوگی۔
سعودی عرب کے پویلین میں وزارت توانائی کے ماہرین شریک ہوں گے جہاں سعودی عرب کی کاوشوں کو پیش کیا جائے گا۔
پویلین میں موسمی تغیرات کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ اور گرین انرجی کے لیے سعودی عرب کی کردار کو پیش کیا جائے گا۔
کانفرنس میں تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحولیات کی حفاظت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2026 میں ورلڈ انرجی کانفرنس کا انعقادسعودی دار الحکومت ریاض میں ہوگا۔