ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ (ن) پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ’ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔‘ پاکستان میں اتوار کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت ن لیگ کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ این اے 8 باجوڑ، آزاد امیدوار آگے اردو نیوز کو موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق باجوڑ کے این 8 اور پی کے 22 پر آزاد امیدوار مبارک زیب خان کو برتری حاصل ہے۔ 326 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مبارک زیب نے این اے 8 پر 64 ہزار 928 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح پی کے 22 پر 57 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 14 ہزار 146 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے عابد خان 6 ہزار 34 ووٹ لیکر دوسرے پر ہیں۔ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کامیاب غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے این اے 44 پر سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈا پور 56 ہزار 995 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار رشید خان کنڈی 9 ہزار 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر آئے۔ این اے 132 قصور 2 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ سٹیشن میں سے 59 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک رشید احمد خان 33810 ووٹ لے کر پہلے اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 16462 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ،پی پی امیدوار پہلے نمبر پر سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو 56790 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے محمد علی دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔