ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

روضہ شریفہ کی زیارت کے طریقہ کار کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے: وزیرحج

سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سالانہ کروڑوں زائرین کرام آتے ہیں‘۔ اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کے پہلے ایڈیشن میں خطاب کررہے تھے۔کانفرنس کے انعقاد میں 28 سرکاری ادارے اور 3 ہزار سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس و نمائش میں 15 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کے معاہدوں پر اتفاق کیا جائے گا۔ وزیر حج وعمرہ نے مزید کہا کہ’ روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے طریقہ کارکو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ پچھلے دو برسوں میں 19 ملین سے زیادہ زائرین آئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’عازمین حج وعمرہ زائرین کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کےلیے 24 ممالک کا دورہ کیا تاکہ انہیں سہولتیں فراہم کرنے کےلیے درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے بعد جامع حل پیش کیا جاسکے‘۔ وزیر حج کا کہنا تھا’وزارت کے 3 ہزار سے زائد اہلکار عازمین کی مملکت آمد سے لے کر ان کی روانگی تک خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔