پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو پیار سے “چاچا” کہہ دیا۔
راولپنڈی زلمی کے خلاف کامیابی کے بعد ہونے والی پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے کہا، “ہائے اسٹیو اینڈ چاچا”، جس پر دونوں کھلاڑی خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے بھی پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا۔
پیٹر سڈل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہتے ہیں، اور اس رویے پر خوش ہیں۔
میچ کے حوالے سے پیٹر سڈل نے کہا کہ ٹاس جیتنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے اور پہلی بار بولنگ بھی اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حریف کو کم از کم ہدف تک محدود رکھنا تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اچھی اننگز کھیلی اور فرحان کے ساتھ بیٹنگ پارٹنرشپ بھی کامیاب رہی۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ اسپن بولنگ اچھی رہی، شان مسعود ہر گیم کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں فرحان کے ساتھ بیٹنگ خوش آئند رہی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم ٹاپ پر آ گئی۔
