بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں، جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔
جھانوی کپور نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ ان کے اسکول کے دنوں میں پیش آیا، جب انہوں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر گردش کرتے دیکھیں۔ اداکارہ کے مطابق یہ مواد مکمل طور پر ڈیپ فیک تھا اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا شعور دیا۔ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی ایسے مواد کو حقیقت کے طور پر شیئر کر دیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ دیگر شخصیات بھی اس کا شکار ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور ڈیجیٹل رضامندی کے حوالے سے واضح اخلاقی حدود مقرر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
