پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے ویون گروپ نے 5G ٹیکنالوجی کے تحت ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاز ورلڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عشائیے میں شرکت کی، جہاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ویون گروپ کے سی ای او کان ترزیوگلو سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے، ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس اقدام کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
