ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ ایک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 26 مارچ کو اعلیٰ ایرانی افسران کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ ایک عہدیدار کے مطابق حملہ بندر عباس میں کیا گیا جہاں کمانڈر تنگسیری موجود تھے۔
