ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ایران کا کویت میں امریکی اڈے اور اسرائیلی ایئرپورٹ پر حملوں کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی میزائل حملے کیے۔ جاری کردہ ویڈیوز میں ایئرپورٹ کے قریب میزائل گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ آگ کے شعلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چند میزائل روکنے کے علاوہ اسرائیل کا دفاعی نظام زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوا اور سائرن مسلسل بجتے رہے۔

دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مکمل شکست تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 9 ہزار 669 شہری مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں بڑی تعداد رہائشی گھروں کی ہے۔