ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

شمالی کوریا کی مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت، امریکا اور اسرائیل پر تنقید

شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی قیادت کا انتخاب ایرانی عوام کا حق ہے اور اس فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو غیر قانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں جدید جنگی بحری جہاز سے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا۔ کم جونگ اُن نے اس موقع پر ملک کی جوہری دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بیرونی خطرات، خصوصاً امریکا اور اس کے اتحادیوں سے دفاع کے لیے ضروری ہے۔