آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کر کے ملک میں محفوظ رہنے کی اجازت دی ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں مکمل تحفظ کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔
پناہ پانے والی کھلاڑیوں میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ اور زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔ یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026ء کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بتایا کہ پانچ کھلاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی ویمن فٹ بالرز نے ایشیا کپ میں قومی ترانہ نہیں پڑھا تھا اور وطن واپسی پر قید یا تشدد کے خدشات کے باعث رات گئے آسٹریلوی ویزے جاری کیے گئے۔
