ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

نادیہ جمیل نے ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا ہے کہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ ان کے بچے کی پرورش تھی۔

نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے کہا کہ فلم کی پیشکش تقریباً فائنل ہو چکی تھی، لیکن اس وقت ان کا بچہ صرف تین ماہ کا تھا اور وہ اسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی ماں نے بھی ساتھ جانے کی پیشکش کی تھی اور سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا، لیکن وہ اپنے بچے کے ابتدائی مہینوں میں اس کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں بڑی فلم سے انکار کرنے پر کیریئر نقصان کی وارننگ دی، لیکن انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔ یاد رہے کہ 2004ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا مرکزی کردار میں تھے، جبکہ پاکستانی وکیل کا کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا