ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کیلئے فرانس کا نیا بحری مشن

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں کمی کے بعد فرانس اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

قبرص میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ مشن دفاعی نوعیت کا ہوگا جس کا مقصد کنٹینر جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا اور اہم سمندری گزرگاہ کو بتدریج دوبارہ کھولنا ہے۔ اس مقصد کے لیے فرانس مشرقی بحیرۂ روم اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جہاز، ہیلی کاپٹر بردار جہاز اور طیارہ بردار جہاز شارل ڈی گول بھی تعینات کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی رہنما علی لاریجانی نے اس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگی ماحول میں آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بحال کرنا ممکن نہیں اور ایسے اقدامات خطے میں امن نہیں لا سکتے۔ موجودہ کشیدگی کے باعث یہ اہم سمندری راستہ عملی طور پر متاثر ہو چکا ہے جس سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔