ذات صلة

جمع

مکہ میں نایاب قرآنی نسخے کی نمائش، زائرین کی دلچسپی میں اضافہ

مکہ مکرمہ کے حِرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

وادیِ توارن: حائل کا تاریخی اور دلکش سیاحتی مقام

حائل ریجن میں واقع وادیِ توارن اپنی قدرتی خوبصورتی...

آسمان میں دلکش فلکی منظر: چاند اور ثریا کا حسین ملاپ

مملکت کے آسمانوں میں گزشتہ شام ایک خوبصورت فلکی...

شبیر جان اور بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکار شبیر جان کی اپنی بیٹی یشمیرہ جان...

بہروز سبزواری کا پوڈکاسٹرز پر تنقید، آمدن پر سوالات

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حالیہ انٹرویو...

وزن کم کرنے والی ادویات نشے کی لت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: تحقیق

امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ GLP-1 ایگونِسٹ جیسی وزن کم کرنے والی ادویات کوکین، الکوحل اور دیگر منشیات کی لت اور ان سے ہونے والی اموات کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔

مطالعے میں 6 لاکھ سے زائد ٹائپ 2 ذیابیطس کے سابق فوجیوں کے ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ جن افراد کو پہلے سے نشے کی لت تھی، GLP-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں اموات کی شرح 50 فیصد اور اوور ڈوز کے واقعات 40 فیصد کم پائے گئے۔ نئی لت کے خطرے میں بھی 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔

محققین نے بتایا کہ یہ اثر مختلف منشیات پر دیکھا گیا لیکن تحقیق مشاہداتی نوعیت کی ہے، اس لیے براہِ راست سبب اور نتیجہ واضح نہیں۔ مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے، جبکہ ادویات کی قیمت اور محدود دستیابی بھی چیلنجز میں شامل ہیں۔