ذات صلة

جمع

عاصم اظہر نے دنیا میں بڑھتی کشیدگی پر امن اور انسانیت کا پیغام دیا

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں امید، انسانیت اور انصاف کی اہمیت پر زور دیا۔

29 سالہ گلوکار نے لکھا کہ “اللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے” اور ساتھ ہی دعا کی کہ اللہ ہمیں ایسے لوگ عطا کرے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام “الہٰی آمین” کے الفاظ کے ساتھ کیا۔

یہ پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغان سرحد کے نزدیک کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، جس کے پیشِ نظر عالمی سطح پر حالات نازک بنتے جا رہے ہیں۔