ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

کیوبا کی فوج کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹرڈ ایک کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

کیوبا کی حکومت کے مطابق ان کے سمندری حدود میں داخل ہونے والی کشتی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے بعد زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی اس میں کسی امریکی اہلکار کا کوئی کردار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیوبا کی حکومت نے امریکا کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم ہوانا میں قائم امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر معاملے کی تصدیق کرے گا۔

مارکو روبیو کے مطابق کھلے سمندر میں اس نوعیت کی فائرنگ کا واقعہ غیر معمولی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کیوبا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔