ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

چندی گڑھ میں نجی بینک سے 590 کروڑ کا مبینہ فراڈ، سابق برانچ منیجر سمیت چار گرفتار

بھارت کے نجی بینک IDFC First Bank کی چندی گڑھ برانچ میں سامنے آنے والے 590 کروڑ روپے کے مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں Haryana Anti Corruption Bureau نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سابق برانچ منیجر ریبھو رشی، اس کی اہلیہ سواتی سنگلا، سواتی سنگلا کے بھائی ابھیشیک سنگلا اور ایک سابق ریلیشن شپ منیجر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ حکومت کے مختلف محکموں کے اکاؤنٹس سے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کی گئیں، جن میں سے تقریباً 300 کروڑ روپے ’سواستک دیش پروجیکٹس‘ نامی کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، جو ملزمان سے منسلک بتائی جاتی ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل اے ایس چاؤلہ کے مطابق مرکزی کردار ریبھو رشی اور اس کا ساتھی ہیں، جنہوں نے چند ماہ قبل ملازمت چھوڑ دی تھی۔ رقم کو چندی گڑھ سے موہالی کے ایک اور بینک میں منتقل کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سرکاری محکمے نے اپنا اکاؤنٹ منتقل کرنے کی درخواست دی اور جانچ کے دوران ریکارڈ اور اصل بیلنس میں فرق پایا گیا۔ بعد ازاں دیگر سرکاری اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی گئی۔

بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ سرکاری محکموں کو تقریباً 583 کروڑ روپے بمع سود واپس کر دیے گئے ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں