ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت میں اضافہ

لاہور سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ماحولیاتی جائزوں کے مطابق گوجرانوالہ میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 658 ریکارڈ کی گئی، جبکہ رحیم یار خان میں 351، فیصل آباد میں 272 اور لاہور میں 252 تک پہنچ گئی۔

لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے فضا میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک اور ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔