ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کی تقریب، پاکستان–ترکیہ تعلیمی روابط کو تقویت

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترکیہ کی نائب وزیر برائے قومی تعلیم جلیلہ ایرن اوکتن اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے خصوصی شرکت کی۔ یہ مقابلہ پاکستانی سفارت خانے کی عوامی سفارتکاری کا اہم حصہ ہے اور ہر سال ترک بہائی اسکول طلبہ کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال موضوع خاندان کے سماجی کردار اور پاکستان و ترکیہ کے معاشروں میں اس کی اہمیت پر مبنی تھا۔
منفرد امتزاج
رمضان
تازه ترین February 5, 2026
تقریب سے خطاب میں ترک نائب وزیر نے بتایا کہ ترکیہ میں 2025 کو سال خاندان قرار دیا گیا ہے اور خاندان کو معاشرتی استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مشترکہ اقدار پر سوچنے کا موقع دیتی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اپنے خطاب میں خاندانی نظام کو دونوں معاشروں کی ثقافتی و اخلاقی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ نوجوانوں کو مثبت سوچ اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت سے روشناس کراتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ تعلیمی سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
مقابلے میں مختلف شہروں کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ متعدد شرکاء کو اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔