کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات اور پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
پام ویلج زراعت ثقافت اور سیاحت کا
منفرد امتزاج
مظفرآباد میں صبح کے وقت سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا۔
تازه ترین February 5, 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا، اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مظفرآباد جانے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں تقاریب، خاموشی اور اظہارِ حمایت
