ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتی تو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (پی سی بی کو تقریباً 325 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی بی کو اپنی سالانہ آمدن کا قریب 60 فیصد حصہ براڈ کاسٹنگ رائٹس اور اسپانسرشپ کی مد میں حاصل ہوتا ہے، جو ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
تازه ترین January 23, 2026
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان مستقبل کی دوطرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال دو طرفہ سیریز شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہونے کا خدشہ
