ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایران

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل محمد پاکپور نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمارا ہاتھ ہتھیاروں کے ٹریگر پر ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کی عسکری طاقت کے حوالے سے غلط اندازے نہیں لگانے چاہئیں، کیونکہ اس کے نتائج ان کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 روزہ جنگ کے بعد دشمنوں کو یہ اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ایران پر حملے کی صورت میں انہیں سنگین اور ناقابل برداشت صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، جس پر بعد میں پچھتانا پڑے گا۔
جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ایرانی افواج ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں، اور صیہونی ریاست یا امریکا کی جانب سے کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔