ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ٹرمپ نے کینیڈا کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس دنیا کے با اثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے۔
ریاض میں دو بڑے پارکس جدید سہولتوں کے ساتھ عوام کے لیے کھولے جائیں گے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا بورڈ میں مزید خیر مقدم نہیں کیا جائے گا، تاہم انہوں نے دعوت واپس لینے کی وجہ واضح نہیں کی۔
تازه ترین January 23, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم مارک کارنی نے بورڈ آف پیس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران مارک کارنی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی تھی کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے زندہ ہے“۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی قومی شناخت اور عوام کی بدولت ترقی کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعوت نامہ واپس لیے جانے سے ٹرمپ اور کارنی کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مارک کارنی ڈنمارک سے گرین لینڈ کا کنٹرول لینے کی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے مخالف ہیں اور نیٹو کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔