ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

مدینہ منورہ: مسجد نبوی کے فن تعمیر کی نمائش میں تمام توسیعی مراحل نمایاں

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے فن تعمیر پر مبنی نمائش نے تاریخ کے ہر دور کی جھلک پیش کر دی ہے۔ یہ نمائش ابتدائی تعمیر سے لے کر آج تک کے تمام توسیعی مراحل اور منفرد تعمیراتی خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 2200 مربع میٹر رقبے پر قائم نمائش میں مسجد نبوی کا ابتدائی نقشہ نبی اکرم ﷺ کے عہد کا مجسم ماڈل، خلفائے راشدین کی توسیع اور سعودی دور کی تمام تعمیراتی مراحل کو انٹرایکٹیو ڈسپلے کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
اداره امور حرمین نمائش میں تاریخی تصاویر قدیم دستاویزات منبر و محراب مینار اور دیگر نایاب اشیا بھی پیش کرتا ہے، جو وزیٹرز کے لیے مذہبی اور تاریخی تعلق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔