کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کے تجارتی دباؤ کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا آرکٹک خطے میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات کا حامی ہے اور گرین لینڈ و ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی نظام عدم استحکام کا شکار ہے اور طاقتور ممالک کے درمیان مسابقت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔
مارک کارنی نے خبردار کیا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر ممالک مذاکرات میں شامل نہ ہوئے تو فیصلے ان پر مسلط کر دیے جائیں گے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی امریکی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھونس کے بجائے باہمی احترام کو ترجیح دی جانی چاہیے اور سامراجی سوچ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔
گرین لینڈ پر امریکی ٹیرف ناقابل قبول، کینیڈین وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
