ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

بالائی علاقوں میں شدید موسم کا خدشہ، مغربی سسٹم آج سے متحرک

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 جنوری تک ایک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، جبکہ دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض حصوں میں دھند کے باعث موٹر ویز اور اہم شاہراہیں متاثر ہو سکتی ہیں۔