آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، تاہم پیٹ کمنز جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شان ایبٹ زیوویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین اور کوپر کانلی سمیت کئی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم مضبوط نظر آتی ہے اور پاکستان کے خلاف سخت مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔
دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کا 17 رکنی اسکواڈ جاری
