ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

پی ایس ایل 11 میں بڑا فیصلہ، ڈرافٹ کے بجائے آکشن سسٹم متعارف

پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن اب ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی سے ٹیمیں زیادہ متوازن ہوں گی اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع ملیں گے۔
نئے سیزن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین ختم کر دیے گئے ہیں۔ ہر فرنچائز آکشن سے قبل چار کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا۔
نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو بھی چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر ٹیم ایک غیر ملکی کھلاڑی کو براہِ راست سائن کر سکے گی بشرطیکہ وہ 2025 کے سیزن کا حصہ نہ رہا ہو۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور چند میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔