راجن پور کے کچہ علاقوں میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑا آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 11 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ڈرونز کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹھکانے نشانہ بنائے۔ حکام کے مطابق یہ افراد اغواء، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ آپریشن کے دوران ان کے سات ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
