ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

برطانیہ میں شدید برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی درہم برہم

برطانیہ اس وقت برفانی طوفان گوریٹی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید موسم نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز میں گزشتہ دس برس کی بدترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز رفتار ہواؤں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز کے لیے ایمبر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خراب موسم کے باعث برمنگھم ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنا پڑا، جبکہ کارنوال میں انتہائی تیز ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب لندن میں بھی موسم کی شدت کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔