مہنگی سکن کیئر پروڈکٹس کے بغیر بھی گھریلو اجزاء سے جلد کو صحت مند اور چمکدار بنایا جا سکتا ہے۔
-
عرقِ گلاب: رات کو چہرے پر لگانے سے جلد تازگی اور خوشبو پاتی ہے۔
-
دہی اور شہد: ایک چمچ دہی میں آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر 15 منٹ تک لگانے سے جلد نرم اور چمکدار ہوتی ہے، ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
-
بیسن اور لیموں: جلد کے اضافی تیل کو کم اور رنگت نکھارنے کے لیے مؤثر، حساس جلد والے کم لیموں استعمال کریں۔
-
کھیرا: آنکھوں اور چہرے پر رکھنے سے سوجن اور سیاہ حلقے کم ہوتے ہیں، رس کو قدرتی ٹونر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
ایلو ویرا جیل: تازہ جیل جلد کو ٹھنڈک، مہاسوں اور سوجن سے بچاتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق جلد کی اصلی تازگی کے لیے پانی زیادہ پئیں، نیند پوری کریں اور متوازن غذا اپنائیں۔ یہ گھریلو ٹوٹکے قدرتی اور مؤثر دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔

