روزانہ دو کپ مالٹے کا جوس پینے سے دل، خون کی شریانوں اور مجموعی صحت پر نمایاں فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ساؤ پالو، نارتھ کیرولینا اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کی تحقیق کے مطابق مالٹے کا جوس مدافعتی نظام کے 1700 سے زائد جینز کو متاثر کرتا ہے، جن میں بلڈ پریشر، لپڈ لیول اور سوزش سے متعلقہ جینز شامل ہیں۔
مالٹے میں موجود فلاوونائڈ مرکبات خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے اور سوزش کم کرنے میں مددگار ہیں۔ جوس کا روزانہ استعمال بلڈ شوگر، لپڈ لیول کو کنٹرول کرتا، فائدہ مند گٹ بیکٹیریا کی حمایت کرتا اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہ روزانہ کا جوس دل کی صحت، ہاضمے اور مجموعی توانائی کے لیے مفید ہے۔

